اہم خبریں

سویڈن کی عدالت نے قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف مظاہروں پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دیدیا

سٹاک ہوم (نیوزڈیسک)سویڈن میں ایک عدالت نے قرآن مجید نذرآتش کرنے کے دومظاہروں پر پابندی عائدکرنے کا پولیس کااقدام کالعدم قراردے دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کےمنگل کے روز سویڈن کی مقامی عدالت کےجج ایوا لوٹا ہیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اتھارٹی کے پاس اپنے فیصلوں کےحق میں مناسب حمایت نہیں تھی۔سویڈش پولیس نے فروری میں اسٹاک ہوم میں ترکیہ اورعراق کے سفارت خانوں کے باہر قرآن کو نذرآتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوری کے احتجاج نے سویڈن ک حملوں کااعلیٰ ترجیحی ہدف بنادیا ہے۔یاد رہے کہ جنوری میں اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانہ کے باہراسلام کی مقدس کتاب کونذرآتش کرنے کے واقعے پراسلامی دنیا میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی تھی ، جس کے ردعمل میں کئی ہفتے تک احتجاج کیا گیا تھا،احتجاج کے دوران سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ اورسویڈن کی نیٹو رکنیت حاصل کی کوشش کو روک دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سویڈش پولیس نے قرآن مجیدکو نذرآتش کرنے کے اس واقعہ کے بعدفروری میں ایسے ہی ہونے والے دو اورمظاہروں پرپابندی عائدکردی تھی لیکن سویڈن کی سپریم انتظامی عدالت نےاس اقدام کو یہ کہتے ہوئے کالعدم قراردے دیا کہ سکیورٹی خدشات مظاہرے کے حق کومحدود کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں