سرگودھا( اے بی این نیوز )وزیر ِمملکت برا ئے صنعت و پیداوارتسنیم ا حمد قریشی نے کہا ہے کہ ہم قا ئد ِعوا م ذوالفقارعلی بھٹوکے یو مِ ِشہا د ت پر اُنہیں خرا ج عقید ت پیش کر تے ہیں، بھٹو شہید کے بغیر پاکستان میں آئین، پارلیمنٹ اور جمہور یت کا تذ کرہ ممکن نہیں، 4اپریل اس ملک میں جمہور یت اور انسانی حقوق کی آواز قتل کر نے کا د ن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قا ئد ِعوا م و سا بق وز یر اعظم پاکستا ن ذوالفقارعلی بھٹو کی 44ویں بر سی کے مو قع پرپیپلز سیکرٹریٹ اقبا ل کا لو نی سرگودھا میں اپنی زیر صدارت تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ذوالفقارعلی بھٹو کے بلند د ر جا ت کی دعا کی گئی اور اُ ن کی ملک قو م اور جمہوریت کیلئے خد ما ت پر اُنہیں خرا ج ِعقید ت پیش کیا گیا۔ وزیر ِمملکت نے کہاکہ ہم قا ئد ِعوا م ذوالفقارعلی بھٹوکے یو مِ ِشہا د ت پر اُنہیں خرا ج عقید ت پیش کر تے ہیں،ان کے بغیر پاکستان میں آئین، پارلیمنٹ اور جمہور یت کا تذ کرہ ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 4اپریل اس ملک میں جمہور یت اور انسانی حقوق کی آواز قتل کر نے کا د ن ہے،بھٹو شہید کی آواز آ ج کروڑوں عوا م کی ز با ن سے جا ر ی ہے،پاکستا ن کا آئین شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی اما نت ہے ہم ملک کی سلامتی اورآئین کی خاطر آئند ہ بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عا م انتخا با ت پاکستا ن پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزردار ی کی قیا د ت میں تاریخ ساز کامیا بی حاصل کر ے گی۔ چیئرمین بلاو ل بھٹوزردار ی بہت جلد پارٹی تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر یں گے ،انشاء اللہ مستقبل پیپلزپارٹی کاہی ہے۔ تقریب میں پیپلزپارٹی سرگودہا ڈویژن کے سٹی اور الا ئیڈ ونگز کے عہدیداران نے بھر پور شر کت کی۔















