اہم خبریں

رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح دگنی سے بھی زیادہ ہو گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح دگنی سے بھی زیادہ ہو گی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ جاری ،،رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ،فارن ایکسچینج ذخائر میں بھی کمی ہوئی،پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح2فیصد،مالی خسارہ 6.9فیصد تک پہنچ رہاہے،گزشتہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.2فیصد تھی اس سال مہنگائی بڑھنے کی شرح دگنی سے زیادہ 27.5فیصد تک ہوگی۔

متعلقہ خبریں