اہم خبریں

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ(نیوزڈیسک)اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ گزشتہ روز عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوئم کے صاحبزادے احرام پہن کر ہی جدہ پہنچے اور وہاں سے مکہ روانہ ہوئے۔شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر ان کا استقبال مکہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے کیا۔چند ماہ بعد یکم جون کو 28 سالہ ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ کی شادی سعودی کاروباری شخصیت کی صاحبزادی رجوہ السیف کے ساتھ ہوگی۔

متعلقہ خبریں