ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مئی سے تیل کی پیداوار 5 لاکھ بیرل یومیہ کم کرنے جارہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیل پیداوار کی یہ کٹوتی رواں سال کے آخر تک جاری رہے گی۔رپورٹ کے مطابق سعودی فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہو جائے گا جبکہ یوکرین جنگ کے باعث پہلے ہی تیل کی عالمی قیمتیں بلند ہیں۔سعودی عرب کے نئے فیصلے سے ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات میں سرد مہری بڑھنے کا خدشہ ہے۔سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ تیل کی پیداوار میں کمی اوپیک اور نان اوپیک ممبر ملکوں کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں۔















