اہم خبریں

کولمبیا،منشیات کے بے تاج بادشاہ کے دریائی گھوڑے بھارت بھیجنے کی تیاری

بگوٹا(نیوزڈیسک)کواولمبیا 3.5 ملین ڈالر کی لاگت سے منشیات کی دنیا کے بے تاج بادشاہ پابلو ایسکوبار کے 70 ہپوز (دریائی گھوڑوں) کو بیرون ملک پناہ گاہوں میں منتقل کرے گا۔۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوکین کا یہ شہنشاہ 1980 کی دہائی کے آخر میں افریقی جانوروں کی ایک چھوٹی سی تعداد کولمبیا لایا تھا۔ لیکن 1993 میں اس کی موت کے بعد جانوروں کو انٹیوکیا کے ایک گرم دلدلی علاقے میں آزادانہ گھومنے پھرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا، جہاں ماحولیاتی حکام ان کی تعداد کو روکنے میں ناکام رہے اور اب ان کی تعداد 150 تک پہنچ چکی ہے۔کولمبیا پولیس کے ہاتھوں ہلاک کئے جانے کے بعد سے ایسکوبار کے ہیکینڈا نیپولس اور ہپوز مقامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں