اہم خبریں

کے پی، ہندو تاجر نے رمضان المبارک میں مثال قائم کردی، 50 فیصد تک رعایت کا اعلان

بٹگرام(  اے بی این نیوز ) رمضان المبارک کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو تاجر نے نئی مثال قائم کر دی ہے۔جیکی کمار نامی یہ دکان دار کپڑے کا تاجر ہے جس نے رمضان المبارک میں مردانہ اور زنانہ کپڑے پر 50فیصد تک رعایت کا اعلان کر رکھا ہے۔جیکی کمار کی دکان کا نام ’رام کلاتھ ہاؤس ‘ ہے جس کے باہر اس نے بینر آویزاں کر رکھا ہے جس پر ”مردانہ سوٹ 1400کی بجائے 750روپے اور زنانہ سوٹ 2000روپے کی بجائے 1000روپے میں“کی عبارت تحریر کی گئی ہے۔ جیکی کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید بہت کم ہو گئی ہے۔ پہلے بہت لوگ خریداری کے لیے آتے تھے لیکن اب قیمت پوچھ کر ہی واپس چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں