اسلام آباد (اے بی این نیوز ) انفارمیشن سروس گروپ کے سنیئر آفیسر سہیل علی خان کو وفاقی سکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کردیا ہے وزیر اعظم نے انکی نئی تقرری کی منظوری دی ہے ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج بھی انکے پاس رہے گا سہیل علی خان کا شمار انفارمیشن سروس گروپ کے سنیئر اور قابل ترین افسران میں ہوتا ہے وہ ڈی جی ریڈیو پاکستان کے علاوہ پی آئی او کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں سہیل علی خان کل ہفتہ کو وزارت اطلاعات و نشریات میں سکرٹری اطلاعات کے عہدے کا چارج لینگے۔















