اہم خبریں

کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈر سے11افراد ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں میں آٹھ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق سائٹ ایریا نورس چورنگی پر راشن کی تقسیم کے دوران بَھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران پانچ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بہت سے افراد بےہوش بھی ہوگئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔راشن تقسیم کے دوران بَھگدڑ کے دوران نالے کی دیوار بھی گرگئی۔

متعلقہ خبریں