نیو یارک (نیوزڈیسک)اسرائیلی قونصل جنرل عساف زمیر نے اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کی برطرفی پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔نتین یاہو کی قیادت میں مزید کام نہیںکرسکتا، اسرائیلی وزیراعظم ریاست کیلئے خطرناک ہیں۔ امریکہ میں تعینات اسرائیلی قونصل جنرل عساف زمیر نے اسرائیل کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نازک موڑ پر پہنچ چکی ۔انہوں نے وزیر دفاع گیلنٹ کی برطرفی کے فیصلے کو “خطرناک” قرار دیتے ہوئے تباہ کن قرار دیا۔ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ “وزیر دفاع کی برطرفی کے خطرناک فیصلے سے دکھ ہوا ۔ مزید اس حکومت کی نمائندگی جاری نہیں رکھ سکتا۔ نئی حکومت کی پالیسیوں ، خاص طور پر مجوزہ عدالتی اصلاحات کے بارے میں انتہائی تشویش میں مبتلا ہوں۔ عدالتی اصلاحات اسرائیل میں “جمہوری نظام کی بنیاد کو مجروح کرتی ہیں ، قانون کی حکمرانی کیلئے خطرناک ہیں۔
Resignation of Israel’s consul general in New York: pic.twitter.com/xcgF2EkDLu
— Ynetnews (@ynetnews) March 26, 2023















