نیویارک( نیوزڈیسک) پاکستان میں پولیس کا سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور تشدد کیخلاف امریکی کانگریس ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو بھی پاکستانی پولیس کے تشدد کیخلاف بول پڑے ۔ امریکی رکن کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی معاملات میں پولیس کا کارکنوں پر تشدد، بربریت ، بدسلوکی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ تمام سٹیک ہولڈرز عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کریں اور قوم کے مستقبل کے لیے مل کر کام کریں۔قبل ازیںڈيموکریٹ رکن ڈاکٹر آصف محمود نے بھی پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتقام کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ہزاروں کارکن گرفتار کئے جاچکے ، اب تک جو کچھ نظر آیا وہ صرف ایک جھلک ہے۔ سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی پاکستانی سیاسی صورتحال پر بیان جاری کرچکے ہیں















