چنائی ( اے بی این نیوز )بھارتی شہر چنائی میں بریانی اے ٹی ایم مشین کو متعارف کرا دیا گیا، آرڈر کرنے کے چند ہی منٹ میں گرما گرم بریانی کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔بھارتی شہر چنائی میں بائی ویٹو کلیانم نام سے پہلی بار بریانی کو پیش کیے جانے کی آٹومیٹک سروس کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس سروس کا فائدہ یہ ہے کہ بریانی کا پارسل دینے والا کوئی انسان نہیں بلکہ بس اے ٹی ایم مشین کے جیسے ہی ایک مشین ہے ۔ بس آرڈر کریں ، اپنی مرضی کے مطابق فیلورمنتخب کریں ، اس کی مقدار بتائیں اور صرف تین سے چار منٹ میں گرما گرم بریانی کے پارسل حاصل کریں۔اس کا طریقہ کار بے حد آسان ہے ، بریانی سینٹر کی اس آؤٹ لیٹ پر 32 انچ اسکرینوں کو نصب کیا گیا ہے ۔ ان اسکرینوں پر صارفین اپنے مینو کو براؤز کر سکتے ہیں، آرڈر دے سکتے ہیں۔















