اہم خبریں

بھارت کا سکھوں کے مظاہروں پر اظہار تشویش، کینیڈین ہائی کمشنر طلب

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت حکومت نے گزشتہ روز کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے سکھوں کے مظاہروں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کینیڈین حکومت بھارتی سفارت کاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ کینیڈین حکومت سفارتی احاطے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔گزشتہ روز کینیڈا کے شہر وینکوور میں سکھ مظاہرین بھارتی قونصل خانے کے سامنے جمع ہوئے تھے۔مظاہرین ایک آزاد سکھ ریاست کے مطالبے کے لیے وہاں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں