دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں سنگدل ماں نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر دو کمسن بچوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر 10 سالہ بیٹے اور 6 سالہ بیٹی کو قتل کیا اور ان کی لاشیں نہر میں پھینک دیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو پیش آیا، بچوں کے قتل میں ملوث خاتون کا آشنا مقامی کونسلر بھی ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ اس واقعے میں خاتون کے کچھ پڑوسی بھی ملوث ہیں جن میں سے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ بچوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔















