اہم خبریں

شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی

شارجہ(نیوزڈیسک) پاکستان اور افغانستان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات کے اسٹیڈیم میں باجماعت نماز ادا کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افطار کیا اور پھر باجماعت نماز مغرب ادا کی۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی نماز ادائیگی کی تصاویر فیس بک پیج پر شیئر کی گئیں ہیں۔ جس میں پاکستانی کھلاڑی زمان خان کو نماز کی امامت کرتے اور تمام کھلاڑیوں کو اُن کی اقتدا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ کرکٹ، اتحاد کا کھیل ہونے کے باوجود، ہمیشہ پیار اور امن کے پیغام کو پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں