اہم خبریں

سردی کی شدت میں اضافہ ،پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے

لاہور(نیوز ڈیسک)سردی کی شدت میں اضافہ ،پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے ہیں، موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔دھند کے سبب شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہفتہ کو ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم 1 کو پشاور سے صوابی تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک بند بھی بند کردیا گیا ہے، دھند کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی ملک کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے- مری، گلیات، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونوا میں موسم شدید سرد رہے گا۔

متعلقہ خبریں