اہم خبریں

آئی ایم ایف نے پاکستان میں انتخابات سےلاتعلقی کا اظہارکر دیا

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں انتخابات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسترپیریز نے ملک میں انتخابات کے معاملےسےاظہارلاتعلقی کرتےہوئے کہاکہ انتخابات کی آئینی حیثیت اوروقت کافیصلہ پاکستانی اداروں پرمنحصر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آئینی سرگرمیوں میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں،آئی ایم ایف مجموعی طورعام حکومتی اہداف کا تعین کرتا ہے۔نمائندہ آئی ایم ایف ایسترپیریز نے کہاکہ آئینی سرگرمیوں کیلئےترجیحی اخراجات اوراضافی محصولات کی گنجائش موجودہے۔

متعلقہ خبریں