لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو چاہیے کہ عمران خان کو ہر صورت میں گرفتار کرے، لیڈر اور گیدڑ کے درمیان قوم فرق اچھی طرح جان گئی ہے۔آج وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج عمران خان کا راستہ نا روکا گیا اور اسے گرفتار نا کیا گیا تو یہ ملک کو کبھی ترقی کرتا نہیں دیکھ سکے گا۔عمران خان سے بڑا بزدل دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ تم توکہتے تھے دم ہے مجھے گرفتار کرو تو آج گرفتاری دینے کیوں نہیں آئے ہو؟ ۔ گرفتاری تو وہ تھی جو نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو لے کر لندن سے پاکستان دینے کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر اور گیدڑ کے درمیان قوم فرق اچھی طرح جان گئی ہے اب عمران خان عدالت میں پیش نہ ہونے اور سزا سے بچنے کے لیے بہانے کر رہا ہےعدالتوں کے احترام کا درس دینے والے نے آج توہین عدالت کی عمران خان یہ بتاو سمجھوتے کی بات کس منہ سے کررہے ہوسمجھوتے کی بات اس لیےکر رہے ہیں کہ ہیروں، 190 ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کا جواب نہ دینا پڑے ، دوسرے کو آین آر او دینے کا راگ الاپنے والا آج خود این آراو مانگ رہا ہے۔














