اہم خبریں

عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا، ان کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی،زرداری

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے مگر صورتحال خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا، چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی۔عمران خان کی مقبولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کی مقبولیت غربت کی وجہ سےہے، غربت کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کاسامناہے، سب کوملکی معیشت کے حوالے سے ایک پیج پر ہوناچاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے،ان کی ہدایات پرعمل کریں گے، الیکشن کمیشن جو بھی کرے گا اس پرسب لبیک کہیں گے تاہم ابھی بہت اہم فیصلے لینے ہیں، الیکشن سے متعلق دیکھیں گے اکثریت کیا کہتی ہے۔سابق صدر نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران مل جاتا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کو وزیراعظم بنادیا،وہ جو کہتے ہیں مانتا ہوں، میاں صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، سب کوساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے،میاں صاحب کیلئے بھی یہ آسان نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی ان کا اپنامسئلہ ہے۔

متعلقہ خبریں