کراچی: (اے بی این نیوز پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، یہ نوٹس کے شوشے چھوڑ کر کارکنان کو بدگمان کرنا چاہتے ہیں، زمان پارک میں عمران خان کے کارکنان چٹان کی طرح اس غلام پولیس کے سامنے کھڑے ہیں۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو عوام کا لشکر اور غم و غصہ امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا، امپورٹڈ حکومت اور غلام پولیس ایسے کسی ایڈوینچر کی خواہش نہ کرے۔پی ٹی آئی رہنما وںحلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچنے والے اپنی حد میں رہیں، سندھ بھر میں احتجاج کیلئے تمام عہدیداران اور کارکنان تیار رہیں۔















