اسلام آباد(اے بی این نیوز )سیاسی صورتحال کی جو تصویر پیش کی جارہی ہے ہماری نظر میں اس کی تصویر مختلف ہے ،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہماری کوئی خواہش نہیں کہ نگران کابینہ کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھا جائے،کیا اسمبلیاں وزیراعلی نے توڑی ہیں؟ کیا ہم پاکستان میں سیاست اس طرح کریں گے ہمیں ضرور اس پر تعجب ہے، جو سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے ،90 دن کے اندر الیکشن کروانے میں یہی عدالت تھی جس نے مشرف دور میں 3 سالوں میں کہا تھا الیکشن کروانے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آج آئی ایم ایف ہمارے ریٹمقرر کر رہا ہے ، کس طرح حکومت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، ملک کو وہاں پہنچا دینا جہاں حکومت غریب کو روٹی میسر نہیں، تین سال کے دور نے ملک کو آج یہاں تک پہنچا دیا، تاہم باقی مسائل کو بھی دیکھنا چاہیے،ہمارے نزدیک دو تین کا فیصلہ نہیں ،بلکہ چار تین کا فیصلہ ہے، ثاقب نثار اور فیض حمید اب بھی عمران خان کی مدد کر رہے ہیں ،اگر یہ سچ ہے تو ادارے اس بات کو نوٹس لیں ۔















