اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے ایس پی اسلام آباد کو گھیر لیا

لاہور ( اے بی این نیوز  )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکنوں نے ایس ایس پی اسلام آباد طاہر حسین کو گھیر لیا۔ طاہر حسین نے کہا کہ ہم قانونی تقاضے پورے کرنے آئے تھے، ہمیں بتایا گیا کہ عمران خان زمان پارک لاہور میں موجود نہیں ہیں۔ایس پی اسلام آباد عمران خان کی گرفتاری کےلیے زمان پارک لاہور پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایڈیشل سیشن جج کے وارنٹ موجود تھے۔ایس ایس پی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں سے بچنے کےلیے باہر آنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے نوٹس وصول کیے۔ایس پی طاہر حسین عدالتی احکامات پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے نوٹس کی تعمیل کےلیے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں گئے تھے۔

متعلقہ خبریں