اہم خبریں

چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)مکہ مکرمہ میں آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، اس سے دنیا بھر میں قبلہ کے رخ کا درست تعین ہوسکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد نے بتایا کہ آج رات چاند 93 فیصد روشن ہوگا، چمکدار ستارے بھی دیکھے جاسکیں گے.انہوں نے مزید کہا کہ سال 2023ء میں کعبہ کے اوپر چاند کا منظر پہلی اور آخری مرتبہ دیکھا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس نظارے کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 43 منٹ پر دیکھا جاسکے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پر قبلہ رخ کا تعین ہوسکے گا۔

متعلقہ خبریں