اہم خبریں

بھارت کے زرِ مبادلہ ذخائر 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

ممبئی(اے بی این نیوز)بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 560.94 ارب ڈالر کی تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے۔مرکزی بینک ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح مبادلہ میں گراوٹ کو روکنے کے لیے سپاٹ اور فارورڈز مارکیٹ میں مداخلت کرتا ہے۔ آر بی آئی نے ماضی میں کہا ہے کہ ذخائر میں تبدیلی بھی ویلیو ایشن نفع یا نقصان سے ہوتی ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) کی طرف سے جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے تین ہفتوں میں کل 15.5 ارب ڈالر کی کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کے آخر میں ذخائر میں 330 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔ 17 فروری تک کے ہفتے میں ذخائر 561.27 ارب ڈالر رہے۔ برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق فاریکس مارکیٹ کے ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ آر بی آئی ممکنہ طور پر روپے کو ڈالر کے مقابلے میں 83 سے نیچے گرنے سے روکنے کے لیے ڈالر فروخت کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں