اہم خبریں

آرٹ دبئی 2023نمائش، 40 ممالک کے 400 آرٹسٹ اپنا کام پیش کریں گے

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رواں ہفتے ہونے والی ’’آرٹ دبئی 2023‘ ‘نمائش میں 40 ممالک کے 400 آرٹسٹوں کو اپنی مصوری پیش کرنے کا موقع ملے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بین الاقوامی میلے میں مختلف فن پارے پیش کیے جائیں گے، نامور اور نووارد دونوں طرز کے مصوروں کا کام اس کی زینت بنے گا۔رواں سال ایونٹ میں شرکت کرنے والے تخلیق کار ٹیکنالوجی اور فنکارانہ تصورات میں تعلق پر مبنی اپنا کام پیش کریں گے۔ترک آرٹسٹ رفیق انادول نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں، جس کا عنوان ’گلیشیئر ڈریمز‘ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں آئس لینڈ، گرین لینڈ اور انٹارکٹکا کے ساڑھے 8 کروڑ گلیشیئرز کی تصاویر ہیں۔ایرانی فنکار سیامک فلیزادے نے کہا کہ میں اپنے کام کے ذریعے اپنے ملک میں جاری حالات کی عکاسی کرنا چاہتا ہوں۔آرٹ میں دلچسپی رکھنے والے افراد 5 مارچ تک دبئی میں جاری نمائش میں شرکت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں