اہم خبریں

امریکی وزیر خارجہ کے نئی دہلی میں رکشے پر سیر سپاٹے

نئی دہلی (نیوزڈیسک)امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نئی دہلی میں رکشے پر سیر سپاٹے کرنے نکل پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وہ نئی دہلی میں کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔انٹونی بلنکن نے جمعہ کو ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ممبئی اور حیدرآباد سمیت متعدد شہروں میں قائم امریکی قونصل خانوں کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے اسٹاف سے مل کر خوشی ہوئی، میں ان کی انتھک محنت اور امریکا اور بھارت کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے کردار ادا کرنے پر بےحد شکرگزر ہوں۔کواڈ ممالک میں بھارت، امریکا، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں، جمعہ کو اس کا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر نے کی جبکہ امریکی سیکریٹری خارجہ، جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی اور آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ اجلاس میں شریک تھے۔

متعلقہ خبریں