اطالیہ(نیوزدیسک) کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر روم میں پاکستان کے سفارت خانے نے ورثا کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ورثا معلومات کے لیے واٹس ایپ نمبر 393898716588+ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ترکیہ سے غیرقانونی طریقے سے اٹلی جانیوالی کشتی ڈوب گئی، پاکستانیوں سمیت 58 افراد ہلاک۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں کلابریا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی پر مبینہ طور پر 40 پاکستانی سوار تھے جن میں 28 کی لاشیں مل چکیں اور 12 لاپتہ ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اطالوی حکام اور میری ٹائم ایجسنیوں سے رابطے میں ہیں، کلابریا میں کستانی کمیونٹی اور رضا کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔















