فلوریڈا (نیوزڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے ہیں۔ فائرنگ واقعات میں صحافی اور 1 بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق مقامی ٹی وی کے 2 صحافیوں کو ایک واقعے کی کوریج کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔امریکا،کرائم سین پر کوریج کرنے والے رپورٹر پر فائرنگ،پولیس نے فائرنگ میں ملوث مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی شناخت 19 سال کے کیتھ میلون کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی فائرنگ کے واقعے کے محرکات کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔















