ہوہوٹ(اے بی این نیوز)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے الشا لیگوئی میں کوئلے کی کان منہدم ہونیسے 50 سے زائد افراد پھنس گئے۔لیگوئی میں ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سیمعلوم ہوا ہے کہ حادثہ بدھ کی سہ پہر پیش آیا جس میں کان کے نیچے 50 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔بدھ کی شام 5 بج کر 13 منٹ تک کان سے تین افراد کو نکالا جا چکا تھا جن میں سے دو میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے ۔ حادثے کے فوری بعد امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔















