پیانگ یانگ(نیوزڈیسک)امریکہ کی جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے امریکہ کو نیا انتباہ جاری کردیا۔شمالی کوریا نے 2 روز قبل ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا کےخلاف جنوبی کوریا نے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ سنگین اشتعال انگیزی کو فوری بند کیا جانا چاہیے۔امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل لانچ سے کوئی فوری خطرہ نہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج رات ہو گا۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان کا تنبیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شمالی کوریا اشتعال انگیز اقدامات سے فوری طور پر باز آ جائے اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مذاکرات دوبارہ شروع کرے۔















