اہم خبریں

افریقی یونین کونسل کا اجلاس ، اسرائیلی وفد کو افتتاحی تقریب سے باہر نکال دیا

ادیس ابابا(نیوزڈیسک)ایتھوپیا میں ہونیوالے افریقی یونین کے سالانہ اجلاس سے اسرائیلی وفد کو باہر نکال دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر اور جنوبی افریقہ نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت کی مخالفت کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کانفرنس کے ادیس ابابا میں ہونے والے افتتاحی اجلاس سے باہر نکال دیا۔اسرائیلی وفد کو مبصر کی حیثیت سے شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب سے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے کئی دہائیوں کی سفارتی کوششوں کے بعد 2021ء میں افریقی یونین میں مبصر کا درجہ حاصل کیا تھ

متعلقہ خبریں