اہم خبریں

مودی سرکار برصغیر کی تاریخ مسخ کرنے پر تُل گئی

دہلی( اے بی این نیوز )مودی کے ہندوستان میں اب شہر بھی غیر محفوظ۔مودی سرکار برصغیر کی تاریخ مسخ کرنے پر تُل گئی۔ہندوتواکے پیروکاروں نے نفرت کی آگ میں شہروں کو بھی نہ بخشا۔مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں کا مذہبی تشخص خطرے میں پڑ گیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنگم لال گپتا کی طرف سے اعلیٰ حکام سمیت بھارتی وزیر اعظم مودی کو خط لکھا گیا ہے جس میں لکھنؤ کا نام تبدیل کر کے لکشمن پور یا لکھن پوررکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ماضی میں بھی مودی سرکار کئی شہروں کے نام ہندو طرز پر تبدیل کر چکی ہے۔ عالمی اداروں کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا نفرت کی اس اندھی آگ میں بھارتی اقلیتیں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتی ہیں؟کیا مسلم تشخص مسخ کرنے سے برصغیر کی تاریخ ختم کی جاسکتی ہے؟عالمی میڈیا سوال اٹھا رہا ہے کہ کیا ہندو انتہا پسندی کہیں ختم ہو گی بھی یا نہیں؟

متعلقہ خبریں