اہم خبریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ دیکھنےکا آن لا ئن طریقہ،جا نئے تفصیلات

کولمبو(اے بی این نیوز         )ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے سب سے سنسنی خیز میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو کے آر پرماداسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ تاریخی حریفوں کا یہ مقابلہ شائقین کے لیے انتہائی دلچسپ اور ہائی وولٹیج ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچ جیت کر گروپ میں اچھی فارم میں ہیں۔پاکستانی شائقین کے لیے میچ براہِ راست ٹی وی پر PTV اور PTV Sports پر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ آن لائن دیکھنے کے لیے Tamasha، Myco اور Tapmad پلیٹ فارمز دستیاب ہیں۔
پاکستان ٹیم اپنی جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے بھارتی دفاع کو چیلنج کرے گی، جس میں سائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور بابراعظم شامل ہیں، جبکہ بھارت پاکستان کے اسپن بولنگ کے خطرے کا سامنا کرے گا، جس میں عثمان طارق اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستانی میسٹری اسپنر کی انوکھی بولنگ ایکشن نے بھارتی کیمپ میں بھی تمام کھلاڑیوں کو محتاط کر دیا ہے اور بھارتی بیٹسمینوں کے لیے خصوصی مشقیں کرنی پڑیں تاکہ وہ اس بولنگ کے ساتھ ایڈجسٹ ہو سکیں۔

How to Watch Pakistan vs India T20 World Cup

Platform iOS Play Store Website/Desktop
Tamasha LINK LINK LINK
Tapmad LINK LINK LINK
Myco LINK LINK LINK

مزید پڑھیں :11 اوورز کے اختتام پر بھارت 2 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناپر

متعلقہ خبریں