مری(اے بی این نیوز)مری میں لوئر موہڑ ابڑاہوتر کے قریب وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکول کے بچے سوار تھے۔
حادثے کے بعد زخمی سمیت تمام بچوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔
ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کچھ بچوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈی پی او مری کے مطابق حادثے میں زخمی11 بچے اسپتال لائے گئے جن میں سے 8 بچوں کی حالت مستحکم ہے جبکہ 3 بچوں ارحم، حسن طالب اور عائشہ کو مزید علاج کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات شروع، امریکی میڈیا کا دعویٰ















