اہم خبریں

شامی دارالحکومت دمشق کے چرچ میں خود کش دھماکا,15 افراد ہلاک

دمشق(اے بی این نیوز)شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک چرچ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کے دوویلا محلے میں واقع مار ایلیاس چرچ میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد دمشق میں ہونے والا یہ پہلا خودکش حملہ ہے۔شام کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش بمبار کا تعلق داعش سے تھا جبکہ اس نے چرچ میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور پھر اپنی دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑا لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں دو افراد ملوث تھے جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 9 اور زخمیوں کی تعداد 13 بتائی۔شام کی سول ڈیفنس وائٹ ہیلمٹس کی جانب سے حملے کی جگہ سے لائیو سٹریم کی گئی فوٹیج میں گرجا گھر کے اندر تباہی کے مناظر دکھائے گئے جن میں خون آلود فرش، ٹوٹے ہوئے بینچ اور عمارت کے ڈھانچے کو نقصان شامل ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ فوج کریگی،ایرانی مندوب

متعلقہ خبریں