کراچی (اے بی این نیوز) گزشتہ رات آسمان پر شہاب ثاقب کا ٹکڑا گزرتے دیکھا گیا، جس کی تیز روشنی نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔اس حیرت انگیز منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ یہ شہاب ثاقب کیا ہیں اور یہ کیوں اور کیسے نمودار ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اس کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
ہمایوں محبوب نے بتایا کہ اسلامی نکتہ نگاہ سے نبی کریم ﷺ کے دنیا میں مبعوث ہونے کے بعد شیاطین جنات کا آسمانوں میں خبریں لینے کیلئے داخلہ ممنوع کردیا گیا اور جب وہ اس جانب جانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان پر انگارہ مارا جاتا ہے جس کا تفصیلی ذکر قرآن پاک میں بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمین کے گرد مدار میں قطبین کے اندر انٹارکٹیکا سائبیریا میں ہزاروں کی تعداد میں شہاب ثاقب موجود ہیں، جنہیں عام زبان میں شوٹنگ اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔علم نجوم کی مناسبت سے آسٹرولوجسٹ ہمایوں محبوب نے بتایا کہ بظاہر تو یہ عام سی بات ہے لیکن اگر اس پر غور کیا جائے تو اس سے پہلے چاند گرہن ہوا اور اب سورج گرہن ہونے والا ہے تو یقیناً ان کے اثرات بھی نمایاں ہوں گے۔
مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مستقبل قریب میں پانی اور ہوا سے متعلق قدرتی آفات یا سنگین موسمیاتی تبدیلی آنے کا بھرپور اور قوی امکان ہے، اس کے اثرات دنیا بھر کے ساحلی علاقوں بشمول کراچی میں زیادہ پڑیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں سیاسی اور معاشی اعتبار سے بھی بہت بڑا بحران آنے کا بھی امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سال 2019 میں نے پیشگوئی کی تھی کہ ایک نیا ورلڈ آرڈر شروع ہونے والا ہے اور ایک بیماری (کرونا) آنے والی ہے جو پوری دنیا کی معیشت کو اکھاڑ کر پھینک دے گی، اس کے علاوہ میں نے امریکا میں ٹرمپ کے آنے کے حوالے سے بھی پیش گوئی تھی۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر جنید ظفرخان میچ کھیلتے ہوئے پچ پر گر کر جاں بحق