اہم خبریں

بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نیا نوٹم جاری

بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نیا نوٹم جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 نومبر 2026 تک توسیع کردی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا گیا ہے، جو 24 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹم کے تحت بھارتی ایئرلائنز، بھارت میں رجسٹرڈ، لیز پر لیے گئے یا کمرشل اور فوجی طیارے پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو طویل فضائی راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں، جس سے انہیں اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں‌:کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، محمد رضوان کی واپسی کے لیے کوششیں تیز

متعلقہ خبریں