لاہور ( اے بی این نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں، جبکہ ان کی کرکٹ میں واپسی کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق 34 سالہ محمد رضوان نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ معاملات کو مزید پیچیدہ بنانے سے گریز کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کسی محاذ آرائی میں پڑنے کے بجائے اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں اور جلد از جلد میدان میں واپسی کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کے مطابق بورڈ کی سطح پر بھی سابق کپتان کی کرکٹ بحال کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ محمد رضوان اور بورڈ کے درمیان معاملات کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
محمد رضوان کے حوالے سے این سی سی آئی اے میں انکوائری بھی جاری ہے، تاہم ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے معاملات بہتر بنانے کے لیے پیش رفت کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے جے یو آئی کا اہم اجلاس طلب















