لاہور ( اے بی این نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے حکومت پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلائے اور اس حوالے سے متفقہ پالیسی تشکیل دی جائے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پالیسی کے معاملے پر بات کرتے ہیں، ان کی قربانیوں کا مذاق نہ اڑایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی قربانیوں کے بعد بھی اگر کوئی جبر کرتا ہے تو وہ اس سے اختلاف کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو اعتماد میں لینے کا واحد پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے۔ ان کے مطابق بعض لوگ اپنا قد بڑھانے کے لیے ان پر تنقید کرتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی بھی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست ملک ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نیا نوٹم جاری















