اہم خبریں

سرحد پارسے ہونے والی دراندازی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا،جنرل سید عامر رضا

ایبٹ آباد(اے بی این نیوز)کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ کیڈٹس ملکی سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، عملی زندگی کے آغاز میں آپ کو ہر روز چیلنجز کا سامنا ہو گا۔

جنرل عامر رضا نے کہا کہ کیڈٹس عملی زندگی میں پیش آآنے والے چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کریں،دیانت داری، بہادری اور جرات قیادت کے اہم اصول ہیں، خواتین کی شرکت باعث افتخار ہے، افواجِ پاکستان نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا ثالثی کردار دنیا بھر نے دیکھا، خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا۔

کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ نے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں، پاکستان کی افواج ملک کےچپے چپے کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سرحد پارسے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پرسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل طلب معاملہ ہے، فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی بند ہونی چاہئے۔

جنرل سید عامر رضا نے کیڈٹس سے کہا کہ ہمارے بہادرجوان ملک کے تحفظ کیلئےاپنی جانیں قربان کررہے ہیں، آپ کے کندھوں پرملک کی سلامتی،وقار اورتحفظ کی بھاری ذمہ داری ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب ہو رہی ہے، اس تقریب میں 154ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس مکمل کرنے والوں نے بھی پاس آؤٹ کیا۔
مزیدپڑھیں: برطانیہ میں کووڈ19 اور موسمی فلوکے کیسز میں اضافہ

متعلقہ خبریں