لندن (اے بی این نیوز)برطانیہ میں سردیوں کےآغازکےساتھ ہی کووڈ-19اورموسمی فلوسمیت سانس کی نالی کےوائرل انفیکشنز کےباعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے،جبکہ فلو کے مریضوں میں 40 فیصد اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کےمطابق درجہ حرارت میں کمی اوربندجگہوں پرزیادہ وقت گزارنے کےباعث وائرس کےپھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے،جس کے نتیجے میں طبی مراکز پر مریضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کےمطابق کووڈ-19 اور موسمی فلو سے متاثرہ افراد، خصوصاً معمر شہریوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرانے کی شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرینِ صحت نےخبردارکیا ہےکہ اگروائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور ویکسینیشن پرتوجہ نہ دی گئی تو ہنگامی طبی خدمات اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
حکام اور ماہرین نے شہریوں کو بروقت ویکسین لگوانے، رش والی جگہوں پر ماسک پہننے اور ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں: ملک میں موسم خشک رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے لگی















