کراچی (اے بی این نیوز) سندھ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینےکا عمل شروع کردیا۔
حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کی غذائی ضروریات اور دیگر اخراجات کے لیے ماہانہ مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 115 بچوں کی ماؤں کے اکاؤنٹس کھول کر اے ٹی ایم جاری کردیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 130 اور لانڈھی اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 27 بچے رجسٹرڈ ہیں، متاثرہ بچوں کی ماؤں کو ماہانہ مالی امداد کب تک ملتی رہے گی یہ واضح نہیں ہے۔
حکام کے مطابق محکمہ محنت سندھ نے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ بھی منظور کیا ہے۔
مزیدپڑھیں: پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم اعلان، آج سے صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے















