اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گو ئی ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ بالائی اور وسطی پنجاب میں کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ چند علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

آئندہ دنوں کی پیش گو ئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ 12 سے 15 اکتوبر کے دوران بھی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

شہریوں کے لیے ہدایت: تیز ہواؤں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کے دوران احتیاط کریں۔ کمزور چھتوں، سائن بورڈز، بجلی کے کھمبوں اور گاڑیوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ کا معاملہ،ملزم سمیت ایک خاتون گرفتار

متعلقہ خبریں