لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے لیے کل لاہور پہنچیں گے۔
جنوبی افریقہ سے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود برطانیہ سے لاہور جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچز چیئرمین کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔
ورلڈ کپ کے بعد دونوں کوچز امریکا سے ٹیم کے ساتھ پاکستان واپس نہیں آئے۔ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ کی رپورٹ محسن نقوی کو ان کی میٹنگ سے پہلے ہی پیش کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار، 07 جولائی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟