کراچی ( نیوز ڈیسک ) لیاری کے بلال بلوچ نے کراچی اسپورٹس فیسٹیول میں 26 کلومیٹر سائیکل ریس جیت لی، ایڈیشنل کمشنر کراچی سید غلام مہدی نے سائیکل ریس کا افتتاح کیا۔سائیکل ریس مزار قائد سے شروع ہو کر کمشنر کراچی کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔26 کلومیٹر کی ریس میں 40 سے زائد سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔
سائیکل ریس کے ساتھ کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں اپنے خطاب میں کمشنر کراچی حسن نقوی نے فٹبال اور کرکٹ اسپورٹس فیسٹیول شروع کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ سپورٹس فیسٹیول کا اگلا مرحلہ اگست سے شروع کریں گے۔سائیکل ریس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میلے میں پہلے کئی دوسرے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا جن میں گدھا گاڑی کی دوڑ، ٹینس، اسکواش، کرکٹ اور باسکٹ بال شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر 54 ہزار سرکاری نوکریاں کالعدم قرار،عدالت کا فیصلہ آگیا