اہم خبریں

دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ مل گئی، مزید8 لاشیں برآمد

مظفرآباد( نیوز ڈیسک ) اٹھمقام کے قریب دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ کریم آباد کے مقام پر دریا سے مل گئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ سے مزید 8 افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ رات کی تاریکی کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا ہے ۔لاپتہ تین افراد کی تلاش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ چار روز قبل کیل سے تائو بٹ جانے والی مسافر جیپ کو کریم آباد کے مقام پر حادثہ پش آیا تھا، جس میں 6 افراد کی لاشیں اسی دن نکالی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،13 جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں