اہم خبریں

خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی نجکاری یقینی بنائیں گے، وفاقی وزیر نجکاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 کمپنیوں کےکنسورشیمز کو پری کوالیفائی کر لیا گیا۔ ائیر بلو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول کنسورشیم اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیم شامل ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پری کوالیفائیڈ کمپنیاں کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیزنجکاری یقینی بنائیں گے۔ پرائیوٹائزیشن میں حصہ لینے والے اداروں کے ٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو ضرورمدنظر رکھیں۔

ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے خسارے والے اداروں کو پرائیوٹائز کر رہے ہیں۔ کاروباری گروپس کی ساکھ کا خیال رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
نجکاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تا کہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔

مزید پڑھیں :قبائلی عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی جا رہی ہے، علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں