اہم خبریں

قبائلی عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی جا رہی ہے، علی امین گنڈا پور

پشاور ( اے بی این نیوز       ) وزیر ا علیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کی جا رہی ہے۔ حق نہیں ملا تو وفاقی حکومت رد عمل کیلئے تیار رہے۔ امن و امان کیلئے ایک روپے نہیں دیا گیا۔

کیسے امن قائم ہوگا۔ صحت کارڈ کیلئے مزید پیسے رکھیں گے۔ رمضان سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار آپریشنز ہو چکے ہیں۔ ساڑھے 5سو سے زائد منصوبے اس سال پورے کریں گے۔

تختی کی حد تک کام کر کے لوگوں کو بیوقوف نہیں بنائیں گے۔ ترقیاتی بجت 416 ارب روپے کا ہے۔ صوبے کے ہر حصے میں کام کریں گے۔ پورے صوبے میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کریں گے۔ عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے ترقیاتی کام کریں گے۔ وفاقی بجٹ میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پیسے نہیں رکھے جائیں گے۔

وفاقی حکومت کے جو منصوبے ہیں اسے مکمل کئے جائیں۔ وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بھی کٹوتی کرنے کا سوچ رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس شعبے میں ہمارا حصہ زیادہ کیا جائے۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بجٹ میں کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

احساس ہنر۔ احساس پروگرام۔ احساس نوجوان پروگرام کیلئے پیسے رکھے گئے۔ بجلی کے مسائل پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ سرکاری سکول۔ کالج۔ یونیورسٹیز۔ سرکاری دفاترسولر پر منتقل کریں گے۔

غریبوں کیلئے مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے۔ 156 سے 162 فیڈرز ایسے ہیں جہاں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ عوام کے پیسے پر مزید عیاشی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں :سائفرکیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاکالعدم قرار دیدی گئی

متعلقہ خبریں