اہم خبریں

خیبرپختونخوا،6 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں800 سے زائد افراد شہید وزخمی ہوئے،رپورٹ

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 860 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونیوالے پولیس ، ایف سی ، خاصہ دار اور عام شہریوں سے متعلق پولیس رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے کے 15 اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات میں 860 افراد شہید و زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنوں میں سب سے زیادہ 181، شمالی وزیرستان میں 155 افراد شہید و زخمی ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے مختلف واقعات میں رواں سال پولیس فورس کے 63 اہلکار شہید ،84 زخمی ہوئے جبکہ 101 عام شہری شہید ، 292 زخمی ہوئے۔ بنوں میں 22،مردان 16،جنوبی وزیرستان 15، شمالی وزیرستان میں 11 شہری شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں فرنٹئیر کا نسٹیبلری کے 46 اہلکار شہید جبکہ 82 زخمی ہوئے ہیں جن میں قبائلی ضلع کرم میں 15، شمالی وزیرستان میں 9 ایف سی کے اہلکار شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 11 خاصہ دار شہید جبکہ 18 زخمی ہوئے۔ دہشتگردی کے واقعات میں بنوں میں 21، ڈی آئی خان میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوہاٹ میں7،پشاور 6 ، جنوبی وزیرستان میں 4، کرم 3 پولیس اہلکار جبکہ خیبر میں 2 پولیس اہلکار شہید،3 زخمی ہوئے۔ صوبہ بھر میں دہشتگردی کے درج 756 کیسز میں سے محکمہ انسداد دہشتگردی 561 کیسز کی تفتیش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات03 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں