اہم خبریں

ٹرمپ کا تاریخی فیصلہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں میدان میں آگئیں،شدید ردعمل

امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی سطح پر سزائے موت (     Death Penalty     )کے نفاذ کیلئے فائرنگ اسکواڈ کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد امریکا میں سزائے موت سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کے تحت بعض مقدمات میں فائرنگ اسکواڈ(   Firing Squad   ) کو دوبارہ اختیار کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں سابقہ انتظامیہ کی جانب سے سزائے موت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اب وفاقی سطح پر اس سزا پر دوبارہ عملدرآمد ممکن بنایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت مظلوموں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اعلامیے کے مطابق سزائے موت کیلئے مہلک ٹیکے کا طریقہ بھی برقرار رکھا جائے گا، جبکہ قانونی تقاضوں اور دستیاب سہولیات کے مطابق مختلف طریقہ کار استعمال کیے جا سکیں گے۔
عباس عرا قچی اسلام آباد پہنچ گئے ؟اہم ملاقات متوقع

اس اعلان کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں، قانونی ماہرین اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے طریقہ کار کو مزید سخت بنانا انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے، جبکہ حامی حلقے اسے سنگین جرائم کے خلاف مؤثر قدم قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں